5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:18
پیرس : دنیا کے سب سے چھوٹے الیکڑک جہاز کی کا میاب آزمائشی پرواز
جنگ نیوز -
پیرس…حال ہی میں پیرس میں دنیا کے سب سے چھوٹے الیکڑک جہاز نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کا میابی سے مکمل کی ۔Cri Criنامی اس جہاز نے پیرس کے Le Bourget ائیر پورٹ پر مو جود سینکڑوں افراد کے مجمعے کے سامنے سات منٹ تک 160میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ کا میاب آزمائشی پروازمکمل کی۔اس جہاز کی بناوٹی ساخت کے باعث اس میں صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش موجودہے جوکہ چارج شدہ بیٹریز کی مدد سے 30منٹ تک آسما ن کی بلندیوں میں پر واز کرنے کی صلا حیت رکھتا ہے۔