5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:29
بلوچستان،کیچ میں ایف سی کانوائے پر بم حملہ،5اہلکار ہلاک،4زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سے تقریباً800کلومیٹر دور ضلع کیچ کے علاقے گورمازائی میں ایف سی کے کانوائے پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں5اہلکارہلاک جبکہ4زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بم حملے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ کوئٹہ میں ایف سے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔