5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:14
چین میں شدید بارشیں اور سیلاب،6افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی ہے۔کئی علاقوں میں کاروبار زندگی معطل ہے۔مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کے سی شوان صوبیمیں چار روز کے دوران سو ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سیلاب کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہوگئیہیں۔دریاوٴں میں طغیانی آگئی۔جبکہ سڑکیں ٹوٹنے سے کئی علاقوں کے آپس میں رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوا ہے اور درجنوں افراد پھنس گئے ہیں۔امدادی ٹیمیں لوگوں کونکالنے اور کام بحال کرنے کی مسلسل کوشش میں ہیں۔