5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:12
پاک امریکا ورکنگ گروپس کا اجلاس
اے آر وائی - اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں ورکنگ گروپس کاچوتھا دور اسلام آباد میں ہوا۔ پاکستان کی جانب سے رحمان ملک اور امریکا کی جانب سے اسسٹنٹ سیکریٹری ولیم براؤن فیلڈ نے نمائندگی کی.پاک امریکا مذاکرات میں بارودی سرنگوں کے خاتمے اور اس سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر داخلہ رحمن ملک نےکہا کہ دہشت گرد کھاد کو بارودی سرنگیں بنانے میں استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث پاکستان نے افغانستان کو کھاد دینے پر پابندی عائد کرنے پراتفاق کیا ہے۔مذاکرات میں منشایت کی اسمگلنگ اور اس کی روک تھام سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ منشیات کے زریعے دہشت گردوں کو مدد مل رہی ہے۔مذاکرات میں پاکستان کےسیکورٹی اداروں کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاک امریکا ڈائیلاگ کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے۔