تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:49

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ بڑھنے لگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کے ساتھ ہی گرمی کی شدت اور لوڈ شیڈنگ میں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا۔ آج دوپہر ملتان میں درجہ حرات 38 ڈگری جبکہ بہاولپور اور بہاولنگر میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکی گیا۔ رحیم یارخان، منگلا 37، جہلم، خانپور اور اوکاڑہ 36 ،پشاور،ساہیوال، ڈی جی خان، جھنگ اور فیصل آباد میں 35،راولپنڈی اسلام آباد اورلاہور34، کوئٹہ میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ادھر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ، جبکہ ضلع بدین میں لوڈشیڈنگ بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ سندھ کے علاقوں جیکب آباد، شکارپور، کنڈھکوٹ کشمور ان دنوں گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چودہ گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ میرپور خاص میں موسم آبرآلود ہے اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، لوڈشیڈنگ بارہ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے۔ ضلع بدین میں گرمی کے دوران یومیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے ، جبکہ دوسری جانب گولارچی میں مسلسل تیسرے روز بھی بجلی غائب ہے۔ سکھر ، حیدرآباد، نوابشاہ سمیت دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ملتان شہر میں گرمی کے دوران 12 گھنٹے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع وہاڑی،لودھراں،خانیوال،اور مظفرگڑھ میں 18 سے 20 گھنٹے تک کی لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔ خیبر پختون خواہ کے علاقوں سوات، ڈیرہ اسماعیل خان مانسہر ، بٹگرام ، اور تور غر میں لوڈشیڈنگ کا دورانییہ دس سے چودہ گھنٹے تک بدستور جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.