تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:22

پاکستان اور افغانستان کا ملکر کام کرنا دونوں کے مفاد میں ہے،کیمرون

جنگ نیوز -
کابل…غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کاکہناہے کہ طالبان سے جنگ کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرناہوگا۔۔کابل میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کاکہناتھا کہ افغانستان میں بہتری آرہی ہے، اور ہم افغان عوام کے ساتھ ہیں۔دس سال پہلے افغانستان دہشت گردوں کاگڑھ تھا،برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ طالبان پاکستانیوں کوقتل کررہے ہیں،پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا۔افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کی جانب سے شیلنگ پر پاکستانی صدر سے بات چیت کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں،برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہلمند صوبے میں کچھ کامیابیاں ملی ہیں،اور وہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں2001 سے افغانستان میں موجود فوج میں سے تقریباً400 اہل کار واپس بلالیے جائیں گے، اور افغان فوج اور پولیس کو تربیت دینی ہے، انھیں اپنے ملک کی سیکورٹی خود سنبھالنی چاہیے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کاکہناتھا کہ وہ طالبان کیلیے پیغام لے کرئے ہیں کہ وہ جنگ ہاررہے ہیں،اس لیے ہتھیار پھینک دیں۔ گزشتہ روزبرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغانستان پہنچنے کے بعد صوبہ ہلمند کے فوجی اڈے میں برطانوی فوجیوں سے ملاقات کرتے ہوئے مغوی برطانوی فوجی کی ہلاکت پرافسوس کا اظہارکیا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.