تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:22

جاپان میں طلاق دینے کیلئے شاندار تقریب کے انعقاد کا بڑھتا رجحان

جنگ نیوز -
ٹوکیو…دنیا بھر میں جب لڑکا ،لڑکی شادی کے بندھن میں منسلک ہو تے ہیں تو اس دن کو یاد گار بنانے کیلئے ایک پر تکلف تقریب کا اہتما م کیا جاتاہے مگر جاپان میں شادی کے ساتھ ساتھ طلاق دینے کیلئے بھی شاندار تقریب کے انعقاد کا رواج مقبول ہو رہا ہے۔ طلاق دینے کے موقع پر پر تکلف کھانوں کے ساتھ ساتھ خاص طور پر ہال کو سجایا سنواراجاتاہے جبکہ علیحدگی اختیا ر کر نے والا جوڑا سب سے پہلے مہمانوں کے سامنے ہتھوڑے سے اپنی شادی کی انگوٹھی کو کچل کر تقریب کے آغازاور ایک دوسرے سے ہمیشہ کیلئے علیحدگی کا اعلان کر تے ہیں ۔طلاق دینے کے کام کو سر انجام دینے والے ادارے کا کہنا ہے کہ جاپان میں طلاق دینے کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس سال ما رچ میں آنے والی سو نامی اور زلزلے جیسی قدرتی آفات کے بعد پہلے کے مقابلے میں طلاق دینے کے رحجان میں بے پنا ہ تیزی دیکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.