5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55
پاک بھارت مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، حنا ربانی کھر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہیکہ بھارت کے ساتھ اعتماد سازی میں پیش رفت ہو رہی ہے اور تعلقات کی مکمل بحالی میں وقت لگتا ہیاسلام آباد میں فارن سروس اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے امید ہے کہ دور بھارت مثبت ثابت ہوگا ۔ بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیان پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موٴقف واضح کر چکے ہیں، ہم رد عمل کی ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے اور صحیح وقت پر جواب دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغانستان تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔