5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:29
امریکا اب سپرپاور نہیں رہا، امریکی شہریوں کی اکثریت کی رائے
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا اب سپر پاور نہیں رہا،اس بات کا اظہارحالیہ کرائے گئے سروے میں خود امریکی عوام نے کیا۔ٹائمز میگزین کی جانب سے کرائے گئے سروے میں امریکیوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ حکومت کو بیرونی معاملات کے بجائے اندرونی معاملات پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔سروے کے مطابق امریکا کی دو تہائی اکثریت کا ماننا ہے کہ پچھلے دس سالوں سے امریکا کا زوال شروع ہوگیا ہے۔