5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:59
کے ایس ای میں تیزی،100 انڈیکس12576پوائنٹس پر پہنچ گیا
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی تاہم انڈیکس بارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہو ا اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس بارہ ہزار624 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 16 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار576 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 7 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام بینک آف پنجاب کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 52 پیسے اضافے کے ساتھ 6 روپے 85 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرتی انڈیکس 103 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار830 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کایہ تسلسل مزید ایک دورو ز برقرار رہ سکتا ہے۔