5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:6
میرانشاہ : سکیورٹی فورسز پربم حملہ,3اہلکار شہید
اے آر وائی - میرانشاہ : شمالی وزیر ستان ایجنسی میں میرانشاہ کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونےوالےاہلکاروں میں دو پاکستان آرمی اور ایک ایف سی کا اہلکار تھا۔دھماکے میں دیگر پندرہ سکیورٹی اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کے بعد میرانشاہ کی مرکزی شاہراہ پر غیر معینہ مدت کے کرفیو نافذ کردیا۔