تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:59

ظفر قریشی کی معطلی قانون اورآئین کے مطابق ہوئی،وزیر اطلاعات

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ حکومت نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں ایف آئی کے ایک تفتیشی افسرظفرقریشی کی معطلی کے معاملے سے کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا، سب کچھ قانون اورآئین کے مطابق ہوا، ان کاکہناہے کہ حکومت گرینڈالائنس سے خائف نہیں ہے۔ اسلام آباد میں سیفما کے ایک سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ شمسی ائیربیس سے متعلق موجودہ حکومت نے کوئی معاہدہ نہیں کیا،اگرمعاہدہ ہواہے توگزشتہ حکومت میں ہواہوگا،تاہم اس کی فائل موجودنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیردفاع شمسی ائربیس کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت خودکریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ظفرقریشی کے معاملے کوسیاسی نہ بنایاجائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.