5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:59
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور11زخمی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور11زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حسن اسکوائر کے قریب دو طلبہ تنظیموں کے جھگڑے کے بعدعیسیٰ نگری کے اطراف کے علاقوں میں مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔اورنگی ٹاوٴن قصبہ کالونی موڑمیں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور و قفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شیر شاہ پنکھاہوٹل کے قریب کباڑی مارکیٹ اور محمدی روڈ پر دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم کے باعث تین افراد زخمی ہو گئے۔