5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:22
چترال: لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، بجلی کے بل نذرآتش
جنگ نیوز -
چترال...چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور صارفین نے بجلی بل جلا دیئے۔ چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چترال بازار مکمل بند کیا گیا، مشتعل مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو جلا دیا اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات ہیں ، مظاہرین نے چترال ٹاوٴن میں بجلی کا نظام واپڈا سے لے کر شائیڈو کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔