5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:35
کوئٹہ:دارالامان سے خواتین ، بچوں کا فرار، سپرٹینڈنٹ ، وارڈن معطل
جنگ نیوز -
کوئٹہ...سیکریٹری سماجی بہبود بلوچستان شیر خان بازئی نے کہا ہے کہ دارالامان سے لاپتہ ہونے والی خواتین اور بچوں کے معاملے میں دارالامان کے سپرنٹنڈنٹ وارڈن اور چوکیدار کو معطل کردیاگیا، جیونیوز سے بات کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان خواتین اور بچوں کے فرار ہونے کے بعد محکمے کی جانب سے ایک سینئر افسرپر مشتمل انکوئری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ،جس کے بعد دارلامان کے سپرئنڈنٹ وارڈن اور چوکیدار کو معطل کر کے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ سیکریٹری سماجی بہبود شیر خان بازئی نے بتایا کہ دارالامان سے فرار ہونے والی 17خواتین اور بچوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ تاہم ان کی بازیابی کے لئے پولیس کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ دارالامان سے دو روز قبل 13خواتین اور چار بچے کمرے کی عقبی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ان خواتین میں سے زیادہ تر کا تعلق ضلع جعفر آباد اور نصیر آباد کے علاقوں سے ہے۔