5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:47
برطانوی سرمایہ کارتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لندن...وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ برطانوی سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں آگے آئیں،پنجاب حکومت بجلی کی تمام پیداوار خریدے گی۔ لندن میں برطانوی اور پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی چالیس ہزار جانی قربانیوں کے باوجود اسے شک کی نظر وں سے دیکھنا ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی اپنے بچوں کی طرح حفاظت کی جائے گی۔اس موقع پربرطانوی وزیرتجارت لارڈ گرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ تجارت پچیس فیصد تک بڑھانے کا اعلان کر چکے ہیں۔