5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:14
گرینڈ الائنس میں شمولیت کی ابھی تک دعوت نہیں ملی، عمران خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں گرینڈ الائنس میں شمولیت کی ابھی تک دعوت نہیں ملی، اگر ن لیگ نے دعوت دی تو ان کے سامنے کئی سوالات رکھیں گے، ایک سوراخ سے دوسری بار ڈسا جانا نہیں چاہتے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی آل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی 20 جماعتوں سے الیکشن کا بائیکاٹ کرایا اور خود الیکشن میں چلے گئے۔ ن لیگ کا گرینڈ الائنس اپنی گرتی ساکھ بحال کرنے اور اسٹیٹس کو بچانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس کو تین کروڑ 70 لاکھ جعلی ووٹ رد کیے جانے پر مبارک باد پیش کی۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ میانوالی میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس تشدد کی تحقیقات کرائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کا واحد حل وسط مدتی انتخابات ہیں۔