تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:14

ایبٹ آباد کمیشن کا11جولائی کو باقاعدہ اجلاس ، عسکری حکام بریفنگ دینگے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسامہ بن لادن کیخلاف ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس 11جولائی کو طلب کرلیا گیا، جس میں عسکری حکام ایبٹ آباد واقعہ پر بریفنگ دیں گے، ضرورت پڑنے پر کمیشن کے ارکان ایبٹ آباد کادورہ بھی کریں گے۔دو مئی کے ایبٹ آباد واقعہ پرقائم انکوائری کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں ہواجس میں کمیشن کے ارکان سابق آئی جی عباس خان، این ڈی ایم اے کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد اور سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق کمیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس 11جولائی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز کی جانب سے بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اخبارات میں اشتہارجاری کرکے کمیشن میں بیان ریکارڈکرانیوالوں کودعوت دی جائیگی جبکہ واقعہ سے متعلقہ افراد سے براہ راست انٹرویوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں جسٹس جاوید اقبال کاکہناتھاکہ کمیشن کی کارروائی مکمل طور پر شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.