تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:14

توہین عدالت کا الزام،شرجیل میمن کاجواب سپریم کورٹ میں جمع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے جسٹس ریٹائرڈدیدار شاہ کو چیئرمین نیب کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے عدالتی حکم پر تنقیدسے متعلق اپنے خلاف توہین عدالت کے نوٹس پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ، ان کاکہناہے کہ بدقسمتی سے معاملے کو غلط اندازمیں لیاگیا، حالانکہ ان کے بیان میں صحت مندانہ تبصرہ کیاگیاتھا۔ شرجیل میمن نے تحریری جواب میں موقف اختیارکیاہے کہ ان کے بیان کا مقصد عدالت کی توہین کرنا نہیں تھا ،وہ ہمیشہ انصاف کے آزاد،مساوی اور بہتر انتظام کے حامی رہے ہیں، ان کے بیان کا مقصد کسی جج کی توہین کرنا یا اسے اسکینڈلائز کرنا نہیں تھا۔ شرجیل میمن کاکہناہے کہ دیدار شاہ کیس میں عدالتی فیصلے پر سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں منفی تاثر تھا ، ہڑتال کی بروقت کال اس لئے دی کہ کہیں صورت حال قابو سے باہر نہ ہوجائے، جواب میں شرجیل میمن نے شکوہ کیا ہے کہ عدلیہ پر دباوٴ ڈالنے یا حملہ کرنے میں ملوث دیگر جماعتوں کے سیاست دان تو کبھی ایسے نوٹس پر عدالت میں نہیں بلائے گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.