تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:14

افغانستان کا مستقبل پاکستان کے ارادوں سے بھی جڑا ہے،سبکدوش امریکی سفیر

جنگ نیوز -
کابل…کابل سے سکبدوش ہونیوالے امریکی سفیر کال ایکن بیری نے کہا ہے کہ افغانستان کا مستقبل پاکستان کے ارادوں سے بھی جڑا ہے۔ افغانستان میں تقریباً دس سال امریکی جنرل ، نیٹو عہدیدار اور آخر میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے کارل ایکن بیری نے یہ بات کابل میں ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر نے محتاط انداز میں افغانستان کے لیے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مستقبل صرف کرزئی حکومت کی ملک کیلئے خدمات سے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ارادوں سے بھی جڑا ہے۔ کارل ایکن بیری نے افغانستان میں پیش رفت کی توقع تو ظاہر کی ساتھ یہ بھی کہا کہ آنیوالے وقت میں منفی طور پر نشیب و فراز بھی آئیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.