تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:14

انگلینڈ اورسری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

جنگ نیوز -
ناٹنگھم …انگلینڈ اورسری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ کل ناٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سری لنکا کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ناٹنگھم میں ہونیوالے میچ سے پہلے انگلش ٹیم کافی دباوٴ میں ہے ،کیونکہ ایک اور ہار ،اسے سیریز میں شکست سے د وچار کردے گی۔سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے کامیابی حاصل کی لیکن اگلے دونوں میچز میں سری لنکا نے میزبان ٹیم کو باآسانی شکست دی۔ سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کاکہنا ہے کہ ان کی ٹیم چوتھا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریگی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.