تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:14

ومبلڈن جیتنے پر سربین عوام کا جوکووچ کو شاندار خراج تحسین

جنگ نیوز -
بلغراد…سربیا کے ٹینس شائقین ومبلڈن ٹینس میں نووک جوکووچ کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں ، جس کا اندازہ بلغراد میں ہونیوالی تقریب سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ہزاروں افراد نے نئے ومبلڈن چمپئن کو خراج تحسین پیش کیا۔سربیا میں ان دنوں ہرزبان پر نووک جوکووچ کانام ہے ،جنہوں نے حال ہی میں ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے کیساتھ ساتھ ٹاپ رینکنگ بھی حاصل کرلی ہے۔پیر کو بلغراد میں اسمبلی بلڈنگ کے سامنے جوکووچ کے اعزاز میں تقریب ہوئی ، ہزاروں فینز نے اپنے ہیرو کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،جوکووچ کے ساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.