5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:25
جونیئر ہاکی ٹیم اگست میں مصر اور نومبر میں ملائیشیا کادورہ کرے گی،آصف باجوہ
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 5 میچز کی سیریز کے لئے اگست میں مصرکا دورہ کرے گی جبکہ نومبر میں ملائیشیا میں چھ ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ جونیئرٹیم کو انٹرنیشنل میچز کازیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرناچاہتے ہیں،انہوں نے بتایاکہ پاکستان اور مصر کے درمیان سیریز پانچ میچز پرمشتمل ہو گی،سیریزکے شیڈول کوجلد حتمی شکل دی جائیگی، مصرمیں کھیلی جانے والی سیریز کو جلد حتمی شکل دے دی جا ئے گی، انہوں نے بتایا کہ پاکستان جونیئر ٹیم پانچ سے بارہ نومبرتک ملائیشیا میں ہونیوالے چھ ملکی سلطان ابراہیم کپ میں بھی حصہ لے گی۔