تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:25

بجلی کا شارٹ فال 3700میگاواٹ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی

جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو کو تیل گیس کی قلت اور عدم ادائیگیوں کا نزلہ صارفین پر گرایا جا رہا ہے،بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر 3700 میگاواٹ ہوتے ہی شہروں اور دیہات میں غیرعلانیہ لودشیڈنگ بھی بڑھا دی گئی۔ ترجمان پیپکو کے مطابق بجلی کی پیداوار 13375 میگاواٹ ہے جبکہ ڈیمانڈ 17 ہزار میگاواٹ ہو گئی ہے،اس بحران کے باوجود کے ای ایس ای کو روزانہ 710 میگاواٹ بجلی بھی سپلائی کی جارہی ہے جس کا سارا بوجھ پنجاب کے شہری اور دیہی علاقوں پر ڈالا جا رہا ہے۔بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل 5226میگاواٹ، تھرمل 1668 ،رینٹل 134 جبکہ آئی پی پیزکے 6349 میگاواٹ شامل ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پیپکو کے دعوے درست ثابت نہیں ہوئے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ موسم بہتر ہونے پر بھی کم نہیں ہو سکا ،ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.