تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:25

اٹک ریفائنری کے پلانٹ کی مرمت مکمل ،800 ٹن یومیہ پیداوار شروع

جنگ نیوز -
اٹک …اٹک ریفائنری کے پلانٹ کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا ہے اور800 ٹن یومیہ پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ وزارت تیل و گیس کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ اٹک ریفائنری کی مرمت کا کام مقررہ تاریخ میں مکمل کیا گیا۔ اٹک ریفائنری نے ابتدائی طور پر800 ٹن یومیہ پٹرول کی پیداوار شروع کردی ہے۔اس پیداوار سے پنجاب، پوٹھوہار، گلیات، ہزارا اورشمالی علاقہ جات میں پٹرول کی سپلائی بھرپور انداز سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پارکو2200 ٹن اور پاکستان ریفائنری 350 ٹن یومیہ پیداوار دے رہی ہیں۔نیشنل ریفائنری سے 400 ٹن یومیہ اور بوسیکار سے 150 ٹن یومیہ پیداوار مل رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ ملک میں اس وقت 96 ہزار ٹن پٹرول موجودہے جو10کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔ مون سون کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک کی بہتری کیلئے درآمدی سپلائی بروقت حاصل کی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.