تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:25

نوجوت سنگھ سدھو کو بگ باس5کے لیے5کروڑ کی پیشکش

جنگ نیوز -
ممبئی …رئیلٹی شو بگ برادرکے بھارتی ورژن بگ باس سیزن5کے لیے شرکاء کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور اس کے منتظمین نے شو میں جان ڈالنے کے لیے سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر اور کامیڈی شو کے جج نوجوت سنگھ سدھو کو 5کروڑ روپے کی پیشکش بھی کردی ہے۔رواں سال اکتوبر سے آن ائیر جانے کے لیے تیاری کے مراحل طے کرتے اس شو کے لیے منتظمین سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے سدھوکو شامل کروانے کے لیے بھاری معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس رئیلٹی شوکے سیزن 5کے لیے سدھو کو راضی کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں جنہوں نے دوسال قبل بگ باس کا حصہ بننے کی ہامی بھر لی تھی لیکن عین موقع پر وہ شو سے علیحدہ ہوگئے تھے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار بگ باس کی ٹیم سدھو کو راضی کرپاتی ہے کہ نہیں لیکن عین ممکن ہے کہ خود سدھو اتنی بھاری رقم کو ٹھکرانے کی غلطی نہ کرسکیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.