5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:47
کراچی میں ایک بار پھر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ایک بار پھر ڈبل سواری پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ڈبل سواری پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے عائد کی گئی ہے، تاہم اس کا اطلاق خواتین، بزرگوں ، بچوں اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔