تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:59

کسی فوجی حکومت پر کرپشن کا الزام عائد نہیں کیا گیا،وزیراعظم گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ آج تک کسی فوجی حکومت پر کرپشن کا الزام عائد نہیں کیا گیا، ایسے الزام لگا کر جمہوری حکومت کیخلاف سازش کی جا رہی ہے، کرپشن اور اپوزیشن سے ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔وزیراعظم گیلانی نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ واضح کردیناچاہتے ہیں کہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں۔ وزیر اعظم نے اپنی حکومت کو کرپشن کے الزامات کے باعث کسی خطرے سے متعلق سوال کو سمجھے بغیر کہاہے کہ کرپشن سے ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بھارت میں کرپشن کیخلاف اتحادان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں وہ مداخلت نہیں کرسکتے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیوایم سے مسلسل رابطہ ہے۔چودھری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں اگر وہ کوئی اس سلسلے میں کردار ادا کررہے ہیں تواس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت قائم رہے گی اس کاکوئی نعم البدل نہیں۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آبا 1958 میں بنا جس میں بہت بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی لیکن اب نہیں ہوگی۔بھٹو سمیت دیگر سیاسی رہنماوٴں پر ماضی میں بھی الزامات لگائے گئے اور موجودہ سیاسی قیادت پرالزام لگانے والوں سے کہتا ہوں جمہوری سسٹم کو غیر مستحکم نہ کریں، وزیراعظم نے کہاکہ کسی فوجی حکومت پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.