تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:10

ذوالفقارپیرزادہ پرفائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کٹی پہاڑی کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی ذوالفقارپیرزادہ کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو آزادی صحافت کے منافی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کٹی پہاڑی پرمسلح دہشت گردوں نے باقاعدہ مورچہ بندہوکرقبضہ کررکھاہے جہاں سے دہشت گردمعصوم ونہتے شہریوں کوفائرنگ کانشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ذوالفقارپیرزادہ اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کانشانہ بناکرشدیدزخمی کردیا۔رابطہ کمیٹی نے ذوالفقارپیرزادہ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ ذوالفقارپیرزاد ہ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکر کے انہیں قرار واقعی سزاد ی جائے اور صحافیوں اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کٹی پہاڑی سے دہشت گردوں کے قبضے کو فی الفور ختم کروائیں ۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے ایتھنزاسپیشل اولمپکس میں دنیاکے تیزترین اسپیشل ایتھلیٹ قرارپانے پرپاکستانی کھلاڑی عدیل امیرسمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی شاندارکارکردگی پر دلی مبارکبادپیش کی ہے اورکہاہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے اسپیشل اولمپکس میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرکے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیاہے۔ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایتھنز میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں دنیابھرسے 7500کھلاڑیوں نے حصہ لیا تاہم پاکستان سے تعلق رکھنے والے 86رکنی کھلاڑیوں کے دستے نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرکے پوری دنیامیں پاکستان کانام روشن کردیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے اسپیشل اولمپکس بہترین کارکردگی پیش کرنے پرقومی ہیروزعدیل امیرسمیت ایک ایک کھلاڑی ،کوچزاوران کے تمام اہل خانہ کودلی کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی ہے اورامیدظاہرکی ہے کہ ایتھلیٹس کھلاڑی آئندہ بھی شاندار کار کردگی کامظاہرہ کرکے پاکستان کانام روشن کرتے رہیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.