تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:18

کھلاڑیوں کو ذہنی طورپربھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،محسن خان

جنگ نیوز -
لاہور…قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محسن خان کا کہنا ہے کہ فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام میں ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرینگے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری کوچنگ پروگرام میں سابق اوپنر محسن خان ٹاپ آرڈربیٹسمینوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ بیٹسمینوں کی چھوٹی چھوٹی خامیاں ہیں جنہیں دورکیا جاسکتا ہے۔کھلاڑیوں کو ذہنی طورپربھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ڈسپلن پربھی دھیان دینا چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.