5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:18
6کھلاڑیوں کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ:بھارتی ایتھلیٹکس کو چ برطرف
جنگ نیوز -
نئی دہلی …چھ ایتھلیٹس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارت کے وزیر کھیل نے یوکرین سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹکس کوچ کو برطرف کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر کھیل اجے ماکن نے نئی دہلی میں میڈیا بریفنگ کے موقع پر بتا یا کہ اس بڑے اسکینڈل کے بعد یوکرین سے تعلق رکھنے والے کوچ یوری اوگروڈنک کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ یوکرین کے کوچ نے بھارتی ایتھلیٹکس ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں ٹریننگ دی تھی۔ وزیر کھیل نے کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنیوالی ایتھلیٹس کو پابندی کے علاوہ دئیے جانیوالے میڈلز اور انعای رقم بھی واپس لی جائے گی تاکہ مستقبل میں مثال بنائی جا سکے۔