تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:18

سوناکشی سنہا کو کمل ہاسن کی فلم سے ڈراپ کیا گیا

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ نیو کمر سوناکشی سنہا نے ویٹرن ایکٹر کمل ہاسن کی فلم چھوڑی نہیں بلکہ انہیں اس سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق سوناکشی سنہا کو کمل ہاسن کی فلم وشوا روپم کے لیے وزن گھٹانے کو دو مہینے کا وقت دیا گیا تھا اور جب وہ مقررہ وقت میں ایسا نہ کر پائیں تو انہیں فلم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ فلم میں ان کے رول کو کئی ایکشن سین میں حصہ لینا تھا اور اسی سبب ان کا فٹ ہونا ضروری تھالیکن وہ ایکسر سائز اور ڈائٹ کے باوجود اتنا وزن کم نہیں کر پائیں جتنی انہیں ضرورت تھی۔ واضح رہے کہ سوناکشی نے کچھ عرصے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ وشوا روپم کی شوٹنگ میں تاخیر کے سبب اس میں کام نہیں کرنا چاہتیں اور اب ان کے دعوئے کی قلعی یوں کھل کر سامنے آگئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.