تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:33

شمسی ایربیس پرسی آئی اے اہلکاراورجاسوس طیارے موجودہیں،ا مریکی حکام

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . .امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے شمسی ایر بیس پر سی آئی اے کے اہلکار اور جاسوس طیارے موجود ہیں اوروہاں سے نگرانی کیلئے محدود ڈرون آپریشن جاری رہے گا۔برطانوی خبررساں ایجنسی کو امریکی اعلیٰ عہدے داروں نے بتایا ہے کہ امریکا پاکستان کے اندرایربیس کااستعمال جاری رکھے گا۔وہاں سے مزاحمت پسندوں کے خلاف نگرانی کیلئے ڈرون آپریشن بھی جاری رکھا جائے گاتاہم ڈرون حملے نہیں کیے جائیں گے۔ا یک عہدے دار کے مطابق پاکستان میں امریکی انسداددہشت گردی آپریشن کیلئے شمسی ایربیس مکمل طورپرآپریشنل رہے گا تاہم کچھ پاکستانی عہدے داروں کے مطالبے پراس ایربیس خالی کرایا گیا توبھی افغانستان یا بحری جہاز سے ڈرون آپریشن جاری رہے گا۔امریکی حکام کا یہ بھی کہناتھا کہ شمسی ایربیس پر سی ائی اے اورپاکستانی اہلکارموجود رہیں گے وہاں سے امریکی ڈرون فلائٹس جاری رہیں گی اورپاکستان کی شمولیت برقراررہنے کا مطلب یہ سمجھا جائے گا کہ اسلام آباد ڈرون آپریشن میں ساتھ دیتارہے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.