6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:33
کینیڈانے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوبلیک لسٹ کردیا
جنگ نیوز -
اوٹاوہ. . .. . . .. . کینیڈا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔کینیڈاکے پبلک سیفٹی کے وزیر وک ٹوئیزنے پاکستانی طالبان کوبلیک لسٹ میں شامل کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دہشت گردی کیخلاف لڑائی کی کوششوں اوراپنی کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کا ضروری حصہ ہے۔ان کاکہناتھاکہ تحریک طالبان پاکستان جنگجو گروپ ہے۔جوپاکستان میں دھماکوں اورنیویارک میں دھماکے کی ناکام منصوبہ بندی میں ملوث رہی ہے۔ٹوئیز نے مزیدکہاکہ ٹی ٹی پی نیویارک ٹائمز اسکوائر پردھماکے کی سازش اور پاکستان میں متعدد خودکش حملوں کی ذمے داری قبول کرچکی ہے جن میں ساڑھے تین ہزارسے زائد افرادمارے جاچکے ہیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کینیڈا کی بلیک لسٹ میں شامل کیاجانے والا تینتالیسواں دہشت گرد گروپ ہے۔