تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:33

اسرائیل:جیلی فش کے باعث پاورپلانٹ بند ہونے کاخدشہ

جنگ نیوز -
حدیرہ. . . . . . . اسرائیل میں بحر روم سے آنے والی جیلی فش کے باعث پاور پلانٹ بند ہونے کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔حدیرہ شہر میں واقع پاور اسٹیشن بحیرہ روم کے کنارے بنایا گیا ہے۔جس میں کولنگ کے سسٹم کے لیے سمندر کا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔آج کل گرم موسم کے باعث سمندر سے ٹنوں کے حساب سے جیلی فش اس پاور اسٹیشن کے کولنگ سسٹم میں آرہی ہیں۔کمپنی کے کارکن شہرکواندھیرے میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے روزانہ ہزاروں من سسٹم میں پھنسی جیلی فش نکالتے ہیں۔انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو پاور پلانٹ بند کرنا پڑے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.