6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:33
سوڈان:تارکین وطن کی کشتی میں آتشزدگی،197افراد ڈوب گئے
جنگ نیوز -
خرطوم. . . .. . ... سوڈان سے غیر قانونی تارکین وطن کو سعودی عرب لے جانے والی کشتی میں آگ لگنے سے 197افراد ڈوب گئے۔ سوڈانی حکام کے مطابق تارکین وطن کا تعلق مختلف پڑوسی ملکوں سے تھا جو کشتی میں غیر قانونی طور پر سعودی عرب جارہے تھے۔ بحیرہ احمر میں سوڈانی سمندری حدود کے اندر کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے۔ سوڈانی حکام کے مطابق کشتی میں سوار افراد کی تعداد 197 تھی۔ واقعے کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔