تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:33

فیصل آباد:صنعتوں کوآج سے گیس کی سپلائی تین روزکیلئے بند

جنگ نیوز -
فیصل آباد. .. . . . . .گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو آج صبح 6 بجے سے گیس کی سپلائی تین روز کے لیے بند کردی جائے گی۔ محکمہ سوئی گیس کے لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو 6 جولائی سے 9 جولائی تک تین روز کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسٹایل انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لیے فوری طور پر ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے پیدواری عمل کو معمول پر لاکر نقصان کم کیا جاسکے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.