6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:0
کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گذشتہ روز سے اب تک فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ہلاک افرادکی تعداد 22 ہوگئی ہے۔گلشن اقبال بلاک ون میں بس سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، کٹی پہاڑی،بنارس اور اورنگی ٹاوٴن میں صورتحال کشیدہ ہے ۔ ایس ایچ او گلشن اقبال کے مطابق ایک بس سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لاوارث بس گلشن اقبال بلاک ون میں اسٹار کلب کے پاس کھڑی تھی۔بس سے ملنے والے پانچوں افراد کو اغوا کرکے گولیاں ماری گئیں۔لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں جناح اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، رات گئے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔