تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:54

افغان دہشتگردوں کا دیر بالا میں نصرت درہ پر حملہ

اے آر وائی - دیربالا : دیر بالا کے علاقے نصرت درہ میں افغان دہشت گردوں نے حملہ کرکے اسکول نذر آتش کردیا دہشت گردوں اورمقامی لشکر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔



دیر بالا میں بھاری اسلحے سے لیس افغان طالبان نے پاکستانی علاقے میں داخل ہوکر ایک اسکول کو نذر آتش کردیا جبکہ مقامی لوگوں اور سیکیورٹی فورسزنے عسکریت پسندون کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کرائی جائے ۔ جس کے بعد دیر بالا میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.