تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:17

سکھرجیل پر مسلح افراد کا حملہ ،آپریشن پر غور

اے آر وائی - سکھر: سکھرجیل میں دن میں قیدیوں کی جانب سےبغاوت اورجیل اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد رات گئےسینٹرل جیل ون پر درجنوں مسلح افراد نےحملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک قیدی زخمی بھی ہوگیا تاہم ایف سی اور پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔جیل میں قیدیوں کی ہڑتال بھی اب بھی جا ری ہے۔



قیدیوں اور انتظامیہ کے مذاکرات ایک روز گذر جانے بعد بھی بے نتیجہ ہیں انتظامیہ نے صورت حال کے پیش نظر پانچ سو پولیس اہلکاروں پر مشتمل اضافی نفری طلب کر لی ہے اور جیل میں آپریشن پر غور کیاجارہا ہے ۔قیدیوں کی جانب سے جن اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا ہے ان میں ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.