6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:54
کینیڈا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا
اے آر وائی - ٹورنٹو: کنیڈا کی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ کنیڈاحکومت کی جانب سےاسلامی جہادی تنظیموں کا اوٹاوا بم منصوبے اورنیویارک ٹائمزاسکوائر پربم حملے سے تعلق جوڑاجارہاہے پبلک سیفٹی کے وزیر وائس ٹووز کا کہناہے کہ دہشت گردحملوں کا خطرہ حقیقی ہے ہر وقت موجود بھی ہےاس سے ہیمیں چوکنارہناہوگا۔
انہوں نےکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کنیڈا میں کسی دہشت گردی میں ملوث ہونے کی کوئی تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم انہوں نے امریکا میں جہادی تنظیموں کی کارروائیوں کے بعد احتیاط کے طور پر اس اقدام کا اعلان کیا۔