6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:12
سعودی عرب کا حج فلائٹس کی آمدورفت میں تاخیر پر جرمانے کافیصلہ
جنگ نیوز -
ریاض…سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پروازوں کی آمدوروانگی میں تاخیرپرفضائی کمپنیوں پر10 سے 15 ہزار ریال جرمانہ عائدکرنیکافیصلہ کرلیا۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیراجازت نامے کی پروازوں پر20ہزارسے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائیگا۔ جوفضائی کمپنیاں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر پرعازمین حج کوسعودی عرب لائیں گی ان پرفی پرواز 10ہزار ریال اور جو وقت مقررہ پرحجاج کرام کولے کر روانہ نہیں ہوں گی ان پر 15ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائیگا۔