6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:48
پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے شروع ہونے کا امکان
جنگ نیوز -
لاہور… محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔لاہور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ بحیرہ عرب سے آنے والا مون سون کا سسٹم پنجاب میں تین ہزار فٹ کی بلندی پر موجود ہے۔