تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:43

پی پی،ق لیگ اتحادنظریاتی کارکنوں نوپسند نہیں کیا، شاہ محمود

اے آر وائی - لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق سے اتحاد کو پارٹی کے نظریا تی کارکن نے پسند نہیں کیا۔ میاں نواز شریف کی دعوت پر ان سے ملاقات کی۔ رائیونڈ لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، بھارت اور افغانستان سے تعلقات کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔



انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے 17 ویں ترمیم کی مخالفت جبکہ ق لیگ نے حمایت کی، محترمہ اور میاں نواز شریف نے مشرف کو وردی اتارنے پر مجبور کیا جبکہ ق لیگ نے مشرف کو باوردی صدر منتخب کرنے کی بات کی۔ بینظیر اور نواز شریف نے جمہوریت کی بقا کے لئے میثاق پر دستخط کئے جبکہ ق لیگ نے اسے پٹڑی سے اتارا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی اپنی پارٹی سے کوئی ناراضگی نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.