تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:48

میانوالی میں تیسرے دن بھی کشیدگی اور ہڑتال ، مظاہرین کا ٹائرجلا کر احتجاج

جنگ نیوز -
میانوالی…میانوالی میں حکومتی یقین دہانی کے باوجود تحریک حقوق میانوالی کے عہدیداروں کی گرفتاری پر شہرمیں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں،،تحریک حقوق میانوالی کے راہنماوٴں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر زکوٰة وعشر ملک ندیم کامران نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یقین دہانی کرائی تھی کہ تحریک کے کسی رکن کوگرفتارکیا جائے گا نہ کوئی مقدمہ درج کیا جائے گا لیکن پولیس نے رات گئے تحریک کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کی گئیں،جس کے خلاف تحریک کے کارکنوں آج صبح سڑکوں پر آگئے انہوں نے ٹائر جلائے اورمظاہرے کئے۔ سیکڑوں افراد نے کمیٹی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، میانوالی کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی اسلام آباد سے میانوالی روانہ ہوگئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے معاملے کا ازخود نوٹس لیں، تحریک حقوق میانوالی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نام پر کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.