تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:48

ربر ٹائر کے اسکریپ پر عائد کسٹم ڈیوٹی پر چھوٹ کی تجویز

جنگ نیوز -
کراچی…سیمنٹ بنانے والی کمپنیوں نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو ربر ٹائر کے اسکریپ پر عائد کسٹم ڈیوٹی پر چھوٹ کی تجویز دی ہے سیمنٹ انڈسٹری زرائع کے مطابق درآمدی ٹائر کے اسکریپ پر 20 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہے جبکہ کوئلے کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر اضافے سے سیمنٹ شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے سیمنٹ اندسٹری سستے ربڑ ٹائر اسکریپ کو مہنگے درآمدی کوئلے کے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتی ہے جس سے سیمنٹ شعبے کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو گی اور اس کی برآمدات میں بھی اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.