تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:2

سکھر:جیل میں یرغمال بنائے گئے10اہلکار بازیاب نہیں کرائے جاسکے

جنگ نیوز -
سکھر …سکھر سینٹرل جیل ون میں گذشتہ روز کی ہنگائی آرائی کے دوران یرغمال بنائے گئے دس اہلکار اب تک قیدیوں کے قبضے میں ہیں،نامعلوم افرادکی جیل کے باہر فائرنگ سے بیرک کی چھت پر کھڑا ایک قیدی ہلاک ہوگیا جس کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔سینٹرل جیل ون سکھر میں گذشتہ رات مسلح افرادکی فائرنگ اور بیرک کی چھت پر موجود قیدی کی گولی لگنے سے ہلاکت کے بعد قیدیوں اور جیل انتظامیہ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔سپرٹندنٹ جیل قاضی نذیر کا کہنا ہے کہ اب تک دس اہلکار قیدیوں کے قبضے میں ہیں۔یر غمال بنائے گئے قیدیوں میں ایک ہیڈ کلرک،دو ایف سی اہلکار اور سات پولیس اہلکار شامل ہیں۔اہلکاروں تشدد کی بھی اطلاعات ملی ہیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات اہلکاروں کی رہائی کے لئے جیل انتظامیہ اورقیدیوں سے مذاکرات بھی ہوئے تاہم جیل کے باہر فائرنگ اورایک قیدی کی ہلاکت کے بعد حالات پھر سیکشیدہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے امکان ظاہرکیاہے کہ سکھر سینٹرل جیل میں ضلعی پولیس کی مدد سے بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن شروع کیا جائیگا۔ آج جیل میں قیدیوں کی بیرکس نہیں کھولے نہیں گئے ہیں۔گذشتہ روز جیل مینوئل کے مطابق سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف قیدیوں اور جیل اہلکاروں میں تصادم ہوگیا تھاواقعے میں چھ افرادزخمی بھی ہوئے تھے۔ جس کے بعد گیارہ اہلکاروں کو تشدد کرتے ہوئے انہیں یرغمال بنالایاتھاتاہم بعد میں ایک اہلکار کو رہا کردیاگیاتھا جبکہ دیگرکی رہائی کے لئے رات گئے جل انتظامیہ کے مذاکرات بھی ہوئے تاہم فائرنگ کے بعد پھر سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.