تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:2

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

اے آر وائی - سوات : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پهرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ سوات میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سوات میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی تھی اور وادی کو دہشت گردوں سے آزاد کرنا ایک چیلنج تھا۔



انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے تین ماہ کے آپریشن کے بعد سوات میں حکومتی رٹ قائم کی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ سوات میں پچھتر فیصد مہاجرین کو مکمل امداد فراہم کی گئی اور مہاجرین کی بحالی کا کام اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے سوات میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.