تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:2

ق لیگ سے اتحادپر پی پی کا نظریاتی کارکن متفق نہیں،شاہ محمود قریشی

جنگ نیوز -
لاہور…سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ق لیگ سے اتحادپر پی پی کا نظریاتی کارکن متفق نہیں،ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں۔اِن خیالات کا اظہار نے انہوں نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہ نما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انہیں رائے ونڈ میں ملاقات کی دعوت نواز شریف نے دی تھی اور ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں۔رائے ونڈ میں قائد مسلم لیگ ن کے ساتھ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات میں ملک کی سیاسی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کی کوئی ناراضگی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ سے اتحاد پر پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن متفق نہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے جمہوریت کو دوبارہ پٹری پر ڈالنے کی کوشش کی تھی انہوں نے کہا کہ سوال اٹھتا ہے کہ حکومت سے ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمان نے علیحدگی کیوں اختیار کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.