تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:2

سپریم کورٹ نے ظفرقریشی کی معطلی تفصیلات کل طلب کرلیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کل کیلئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔جس میں ایف آئی اے کے ظفرقریشی سمیت دیگر تفتیشی آفسیرز کی معطلی اور تبادلوں کا سرکاری ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے۔این آئی سی ایل کے اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت ، چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بنچ کرتا ہے، اس کیس کی آخری سماعت گزشتہ جمعہ کو ہوئی تھی جس میں اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفرقریشی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں تفتیش کے عمل پر بحال کرنے کا حکم دیا گیا تھا ، عدالت نے اس کیس کی سماعت اب سات جولائی کیلئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.